logo

ای پیپر

اوپینین پول

کیا اترپردیش اسمبلی انتخابات کے نتائج نے مسلم ووٹ کو بے وقعت ثابت کردیا ؟

ہاں
نہیں

واشگٹن، 4 جنوری (رائٹر) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سابق قریبی اور انتخابی مہم میں ساتھ رہے وائٹ ہاؤس کے چیف پالیسی ساز اسٹیو بینن کو "غدار" قرار دیتے ہوئے کہا کہ انہوں نے (مسٹر بینن نے) اپنا ذہنی توازن کھو دیا ہے۔مسٹر ٹرمپ اپنے سب سے بڑے بیٹے جونیئر ڈونلڈ کی روسیوں کے ساتھ میٹنگ کی مسٹر بینن کی جانب سے کی گئی تنقید کا کل جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے کہا’’اسٹیو بینن کا نہ تو مجھ سے یا میرے کاموں سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔ جب سے اسے نکال دیا گیا تو اس نے صرف اپنی نوکری ہی نہیں بلکہ اپنا دماغ بھی کھو دیا‘‘۔مسٹر ٹرمپ نے ایک بیان میں کہا’’اسٹیو میرے بنیاد کی نمائندگی نہیں کرتا ہے - وہ صرف خود کے لئے ہی ہے‘‘۔اس درمیان وائٹ ہاؤس نے مسٹر بینن کی جانب سے صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے سب سے بڑے بیٹے ڈونالڈ جونیئر پر لگائے گئے الزام کو ’مضحکہ خیز‘ قرار دیتے ہوئے اسے مسترد کر دیا.

وائٹ ہاؤس کی ترجمان سارہ سینڈرزنے نامہ نگاروں کو بتایا’’مجھے لگتا ہے کہ یہ مضحکہ خیز الزام ہے‘‘۔

اس پوسٹ کے لئے کوئی تبصرہ نہیں ہے.
تبصرہ کیجئے
نام:
ای میل:
تبصرہ:
بتایا گیا کوڈ داخل کرے:


Can't read the image? click here to refresh